پڑھائی

اس صفحے کا مقصد توروالی زبان کی لکھائی اور پڑھائی سیکھنی ہے۔ ہر زبان لکھنے اور پڑھنے سے اگے بڑھتی ہے۔ اس صفحے سے توروالی بھائی اور بہنیں توروالی کو لکھنا اور پڑھنا سیکھیں گے۔ اس صفحے پر توروالی کتب، مضامین اور رسالے ہیں۔ اس صفحے پر اپ اپنی لکھی ہوئی چیزیں بھی پائیں گے۔

 

توروالی کے فروغ و ترویج کے لئے ہم نے ادارہ برائے تعلیم و ترقی کی پلیٹ فارم سے کافی کوششیں کی ہیں۔

 

پہلے ہم نے توروالی حروف تہجی کی کتاب بنائی، توروالی قاعدہ بنایا اور ان کے ساتھ ساتھ توروالی کی تحریر اور پڑھائی کے قاعدے بنائے۔ اس کے بعد توروالی زبان میں بچّوں کے نصاب کی کتابیں بنائیں ان میں کہانیاں، بچّوں کی نظمیں، بنیادی ریاضی کی کتابیں اور دیگر کتابیں لکھیں۔

 

توروالی زبان کی قدیم شاعری کو جمع کرکے اردو ترجمے کے ساتھ کتابی شکل میں چھاپی۔ اسی طرح توروالی، اردو اور انگلش میں روزمرّہ بول چال کی کتاب، ”کُوکُو باچا’ جس میں توروالی لوک کہانیاں اردو اور انگلش ترجمے کے ساتھ لکھی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ توروالی زبان کی ایک بڑی لغت اردو اور انگلش ترجمے کے ساتھ چھاپی گئی ہے۔

Inaan Final cover_rsz.jpg