کثیرالثانی تعلیمی پروگرام

مادری زبان پر مبنی کثیر لسانی تعلیمی منصوبہ

یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ لوگ اپنی زبان کے ذریعے ہی دوسری زبانیں سیکھتے ہیں۔ مادری زبان کو بنیاد بنا کر دو سے ذیادہ زبانوں کو بطور ذریعہ تعلیم بنا کر تعلیمی عمل کو مادری زبان پر مبنی کثیر لسانی تعلیم کہا جاتا ہے۔ اس کے ذریعے ابتدائی تعلیم بچّوں کے لئے بہت متاثر اور تفریح پذیر بن جاتی ہے۔ ایسے تعلیم منصوبے مٹتی زبانوں کے تحفظ اور فروغ میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ادارہ برائے تعلیم و ترقی (ا ب ت) نے توروالی بچّوں کو توروالی زبان پر مبنی کثیر لسانی منصوبہ 2008ء میں بحرین میں “مُھن سکول “ قائم کرکے رکھی۔ ادارہ برائے تعلیم و ترقی نے اس منصوبے کے لئے توروالی زبان میں بچّوں کا نصاب بنایا۔

اب تک چار سو سے ذیادہ بچّے اس منصوبے سے مستفید ہوچکے ہیں۔ اس منصوبے کی توسیع کیدام اور چیل تک کی کئی ہے۔ اب ان سکولوں کا نام “علم سکول “ Innovative Learning Model (ILM) Schools رکھا ہے اور بچّوں کے لئے ایسے چھ سکول ادارہ برائے تعلیم و ترقی کے زیراہتمام بحرین، کیدام اور چیل میں چل رہے ہیں۔

علم سکولز میں بچّے پہلے سال اپنی زبان توروالی میں تعلیم حاصل کرتے ہیں اور دوسرے سال توروالی کے ساتھ اردو اور انگریزی بھی شامل ہوجاتی ہیں۔ پہلے سال بچّے توروالی زبان کی لکھائی اور پڑھائی سیکھتے ہیں۔ اس طریقے کے تحت بچّے دو سالوں میں توروالی، اردو اور انگریزی کی تعلیم شروع کرتے ہیں۔

اب تک ادارہ برائے تعلیم و ترقی نے چھ علم سکولز قائم کیے ہیں جو کہ بحرین، کیدام اور چیل میں ہیں۔ 

Downloads